(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شاندار فضائی سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کوپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیا۔
فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔یہ پروقار فضائی استقبال جزبہ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔