لعل شہباز قلندر کا عرس،ضلع میں عام  تعطیل کا اعلان

لعل شہباز قلندر کا عرس،ضلع میں عام  تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ضلع انتظامیہ  کی جانب سے   لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

لعل شہباز قلندر کے 774 ویں عرس کے موقع پر  ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   7 فروری بروز ہفتہ ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی، 7 فروری کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے گے۔

Watch Live Public News