پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل 

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل 

(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ   پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔تمام تر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  مظفرآباد کا دورہ  کیا۔جہاں انہوں نے  یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے تحریک کشمیر کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ   پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔تمام تر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیری کاز کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ پاکستان بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی لگن اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔کسی بھی اشتعال انگیزی کا موثر اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور اہم آہنگی پرزور دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے فارورڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے بات چیت کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور مناسب جواب دیا جائے گا۔مسلح افواج ابھرتے سیکورٹی ماحول میں خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Watch Live Public News