(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو بھی پاک بھارت میچ پر بول پڑے۔
سوریا کمار یادیو سے کیپٹنز ڈے پریس کانفرنس پر پاک بھارت میچ پر سوالات ہوئے۔ سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہماری فلائٹ بک ہے کولمبو کی،ہم جا رہے ہیں، باقی دیکھ لیں گے،ہمارا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے ہم نے منع نہیں کیا کھیلنے کے لیے،اُدھر سے منع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے،ہمیں بتایا گیا ہے کہ 15 تاریخ کو ہونے والا میچ کھیلنا ہے،ہم ایشیا کپ میں نیوٹرل وینیو پر انکے خلاف تین بار کھیلے ہیں،اگر ہمیں کولمبو میں دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا تو ہم دوبارہ بھی کھیلیں گے۔