پرویز رشید اور مریم نواز نے مجھے گھٹیا اور بھونکنے والا کتا کہا ان کی محبتوں کا شکریہ!

پرویز رشید اور مریم نواز نے مجھے گھٹیا اور بھونکنے والا کتا کہا ان کی محبتوں کا شکریہ!
پبلک نیوز؛ مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما لاعلاج مریض ہیں ان کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے، پرویز رشید اور مریم نواز نے مجھے گھٹیا اور بھونکنے والا کتا کہا ان کی محبتوں کا شکریہ، پرویز رشید کہتے ہیں ارشاد بھٹی گھٹیاباتیں کرتا ہے تو وہ خود اس کلپ میں کیا ہمیں دعائیں دے رہے تھے۔ ان کا کہناتھا کہ پرویز رشید اگر بابر ستار اور مظہر عباس سے بھی مطمئن نہیں تو کمال ہے اور اگر حفیظ اللّٰہ نیازی سے بھی مطمئن نہیں تو آپ کا مرض لاعلاج ہے، چینل کی جانب سے مجھے کبھی نہیں کہا گیا کہ کیا بولنا ہے اور کیا نہیں بولنا. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں سینئرصحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگا ئے گئے جبکہ آڈیو میں سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی سنے جا سکتے ہیں۔ مبینہ آڈیومیں مریم نواز پرویز رشید کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کررہی ہے ، پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکورکارڈمیں حسن نثارصاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، ارشاد بھٹی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپکو معلوم ہے گھٹیا گفتگوکرتاہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارےخلاف ہوتی ،طنز بھی ہوتا ہےمذاق بھی ، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کوہمارااسپوک پرسن کہا جاسکے، ستار بابر ہے وہ آزادانہ رائے رکھتاہے، ستار بابر بھی عام طور پر ہمارےبہت حق میں نہیں ہے. ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارانقطہ نظر نہیں دیتا ، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سےکرتاہے،حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بندکردیاگیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔ مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے بتاؤہٹا یا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہےاس سے بھی بات کریں اورمیرشکیل سےبھی کریں۔ مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر توپوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کےاوپر جو چیک تھاختم کردیا، ہمارے اوپر بھونکنے والےبٹھا دیئے۔ مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو باسکٹس دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو آذربائیجان سےدوباسکٹس لائےہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔