آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان
لاہور: آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ نے ملاقات کی، ملاقات میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج زمان پارک میں پنجاب اسمبلی کے آزاد ممبر بلال وڑائچ نے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، بلال وڑائچ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ بھی دیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور انکو ووٹ دیا تھا، بلال وڑائچ نے عمران خان سےملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلال وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس موقع پر آزاد ممبر صوبائی اسمبلی بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کا عزم بھی کیا۔ بلال وڑائچ نے کہا کہ میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، انشااللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے، تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کو ہی ووٹ دوں گا، تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔