سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

 سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے۔ تاہم، اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی طور پر ہوتا ہے۔

سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، ملک میں سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے، اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ملکی سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

Watch Live Public News