پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیموں کیلئے پہلی بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آ گیا

پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیموں کیلئے پہلی بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آ گیا
کیپشن: پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیموں کیلئے پہلی بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انویریکس سولر انرجی کو پی ایس ایل ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

یہ کامیابی انویریکس کے وژن، اعتماد اور اسٹریٹجک سوچ کا واضح ثبوت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی مستقبل کے منصوبوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انویریکس سولر انرجی اپنے جدت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ کھیل اور توانائی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News