دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور اُسکے بچوں سے اختلافات کیوں؟ ہیما مالنی کی پہلی بار لب کشائی

دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور اُسکے بچوں سے اختلافات کیوں؟ ہیما مالنی کی پہلی بار لب کشائی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے لیجنڈری اداکار آنجہانی دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور اور ان کے بچوں سنی دیول اور بوبی دیول سے مبینہ اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

  ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے گھر کا ذاتی معاملہ ہے اور ہم نے آپس میں بات کی، میں نے اپنے گھر پر اس لیے دعائیہ تقریب رکھی کیونکہ میرا حلقہ الگ ہے،دہلی اور متھرا میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں کیونکہ وہ سیاست سے وابستہ ہیں اور متھرا ان کا حلقۂ انتخاب ہے جہاں دھرمیندر کو بے حد پسند کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے جو کیا اس سے مطمئن ہوں۔

اداکارہ ہیما مالنی نے دھرمیندر کے لوناؤلا فارم ہاؤس کو میوزیم بنانے سے متعلق خبروں پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس حوالے سے سنی دیول ایک ایسے ہی خیال پر غور کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے تعلقات خوشگوار ہیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی دونوں اہلیاؤں، پرکاش کور اور ہیما مالنی، کی جانب سے علیحدہ علیحدہ دعائیہ تقاریب کے انعقاد نے دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر ہوا دی تھی۔

اس سے قبل بھارتی مصنفہ اور کالم نگار شوبھا ڈے نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دھرمیندر کے انتقال کے بعد پہلی فیملی نے ہیما مالنی کو نظرانداز کیا، دھرمیندر نے سنہ 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 4 بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا اور اجیتا ہیں۔

سنہ 1980 میں انہوں نے اپنی فلم شعلے کی ساتھی اداکارہ ہیما مالنی سے دوسری شادی کی، پہلی شادی بھی برقرار رہی، ہیما مالنی سے دھرمیندر کی 2 بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول ہیں۔

Watch Live Public News