پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 5جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 5جولائی 2021
نواز شریف اور زرداری نے بیرون ملک درجنوں دورے کیے۔ میرے خیال میں نوازشریف 2بار بھی بلوچستان نہیں آیا ہو گا۔ ماضی میں بلوچستان میں ترقی کے بجائے الیکشن جیتنے کی سیاست کی گئی۔ بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات چیت کا سوچ رہا ہوں۔ جو پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کا بھی سوچے گا۔ گلگت کے نواحی علاقہ نلتر بالا میں میں گلیشیئر پھٹنے سے نالے میں مصنوعی جھیل بن گئی۔ 4 افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی جبکہ ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔ صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز متعدد امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پر برھمی کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق رپورٹ طلب کرلی گئی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے آئندہ ایک ماہ میں سی این جی کو مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر157.87 روپے سے بڑھ کر 158.18 روپے پر بند ہوا ۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔