پنجاب میں ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ
لاہور: ( پبلک نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف دفعہ144 نافذ کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی کا اطلاق 9 جولائی سے 12 جولائی تک ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا اطلاق قصور، ننکانہ صاحب ،گجرانوالہ ،سیالکوٹ، گجرات ،ناروال، منڈی بہاوالدین ،حافظ آباد ،جہلم،اٹک، چکوال، سرگودھا ،میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ ،خانیوال پر ہوگا۔اس کے علاوہ وہاڑی ،اوکاڑہ ،پاکپتن ،بہاولپور ،رحیم یار خان اور راجن پور پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ ایڈینشل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی نے نوٹیفکیشن جاری کیا، عید الاضحی پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاز کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔