ڈانڈیانائٹ میں دلہن رادھیکا مرچنٹ کارقص،شرکا بھی جھوم اٹھے

ڈانڈیانائٹ میں دلہن رادھیکا مرچنٹ کارقص،شرکا بھی جھوم اٹھے
کیپشن: ڈانڈیانائٹ میں دلہن رادھیکا مرچنٹ کارقص،شرکا بھی جھوم اٹھے

ویب ڈیسک:(جوادملک) دلہے اننت امبانی کی دادی کوکیلا بن امبانی کی جانب سے گربا نائٹ کا اہتمام، دلہن رادھیکا مرچنٹ کا دھانی لہنگے میں ڈانڈیا رقص، شرکا بھی جھوم اٹھے۔

  یادرہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور ان کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات زوروں پر ہیں۔

 حال ہی میں، امبانیوں نے روایتی گجراتی مامیرو تقریب کا انعقاد کیا، جس کے بعد  دلہے کی دادی نے  ایک پرجوش گربا پارٹی  کا اہتمام کیا۔

ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات، ایک غیر معمولی اطالوی کروز بیش سے لے کر جام نگر کی تقریبات تک دنیا بھر میں چرچا رہا ہے۔کوکیلا بین امبانی نے شادی کرنے والے جوڑے کے لیے ایک شاندار ڈانڈیا  نائٹ کی میزبانی کی،  دلہن رادھیکا مرچنٹ  کے ساون کی مناسبت سے دھانی رنگ کے شاندار شیڈ میں سحر انگیز لہنگے  نے سب کے دل  موہ لئے۔

اس کی خوبصورت 6 گز کی ساڑھی میں چاندی کی پیچیدہ سیکوئن کڑھائی کو دلکش نمونوں  سے سجایا گیا تھا۔ تاہم، ساڑھی  کے بارڈر میں   ہندو دیوتا کرشن کی تصاویر کاڑھی گئی تھیں۔

ایک دیدہ زیب آدھی آستین والے بلاؤز کے ساتھ  رادھیکا نے  بالوں کو گجراتی انداز میں باندھ رکھا تھا ۔  جب با ت کی جائے جیولری کی تو  دلکش اور نایاب  ہیرے کے زیورات  نے اس کی خوبصورتی کو گویا چار چاند لگا دئیے، ہیرے کے زیورات میں  ایک چوکر ہار، بڑے سائز کی سٹڈ بالیاں، اور اس کی کلائی  پر پلاٹینیم اور ڈائمنڈ سے سجی چوڑیاں شامل ہیں۔

اس کے مسحور کن میک اپ میں نیکڈ آئی شیڈو، کاجل سے لپی پلکوں،  گیزڈ آئی لائنر، کاجل اسٹروک، ڈیفائنڈ بروز، بلش  چیکس، برائٹ ہائی لائٹر، اور  نیکڈ لپ اسٹک نمایاں تھے۔  جیکہ ماتھے پر چھوٹی سی کالی بندی بہترین فنشنگ ٹچ  ثابت ہوئی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر