لڑکے کیساتھ وائرل ہونیوالی ویڈیو پر قومی کرکٹر احسان اللہ نے معافی مانگ لی، بڑا اعلان کردیا

لڑکے کیساتھ وائرل ہونیوالی ویڈیو پر قومی کرکٹر احسان اللہ نے معافی مانگ لی، بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: ’ پبلک نیوز‘ چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر احسان اللہ نے اپنے کیرئیر پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیا، سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر کھل کر بات کی،فاسٹ بالر نے لڑکے کے ساتھ حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے فینز اور عوام سے معافی بھی مانگی۔ 

قومی کرکٹر نے اپنی حالیہ ویڈیو جس میں انہیں کسی لڑکے کے ساتھ دیکھا گیا اُس کے بارے بتاتے ہوئے کہا وہ میرا شاگرد ہے، استاد اور شاگرد کا رشتہ باپ، بیٹے کا ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر میرے بارے فیک نیوز لگائی ہوئی ہیں، میرے نام کی فیک آئی ڈیز بنائی ہوئی ہے، ان سب سے درخواست کرتا ہوں ایسی پوسٹیں، ویڈیوز شیئر نہ کریں جو میرے کیئریئر کے لئے مسئلہ بنے۔

احسان اللہ نے کہا میں اپنے مداحوں اور عوام سے معذرت کرنا چاہتا ہوں، جو مجھے سے غلطی ہوئی ہے اُس پر معافی مانگتا ہوں، ایسی پوسٹیں اور ویڈیوز شیئر کرکے مجھے بدنام نہ کریں، مجھے سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کے لئے کم بیک کروں۔

پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر احسان اللہ نے کہا وہ وعدہ کرتے ہیں آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، وعدہ کرتا ہوں ٹک ٹاک، فیس بک استعمال نہیں کروں گا، سوشل میڈیا سے بائیکاٹ کردیا ہے۔ 

اپنی باولنگ اور فٹنس پر فوکس کررہا ہوں، قومی کرکٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ 1 سال بعد سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے، میں ٹک ٹاکر نہیں ہوں مجھے ویووز کی ضرورت نہیں۔ 

بڑی سکرین پر آپ کو دوبارہ نظر آؤں گا، دو سال بعد وہی احسان اللہ آئے گا جو پہلے تھا، کرکٹ میرا جیون ہے میری زندگی ہے۔

قومی کرکٹر نے بتایا کہ اُن کا کرکٹ کے علاوہ آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، صرف کرکٹ اور ابھی ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں ہوں، ابھی ’ریڈ بال‘ سے بھی ورک شروع کردیا ہے اور جلد اس بال پر نظر آوں گا اور اچھی پرفارمنس دوں گا۔ 

Watch Live Public News