ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس اپنی ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے شیڈول دورہ نہ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کا وائٹ بال سییرز کا دورہ ری شیڈول کر دیا، بی سی بی کےساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ،اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائےگی۔
یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے،فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ستمبر 2026 میں سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کا انتظار رہے گا، دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، اگست میں بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔