(ویب ڈیسک ) شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ میں ان کے 3 بیٹوں نے شرکت کی ۔
تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹوں مصطفیٰ خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی وجوہات کے باعث منظرِ عام پر نہیں آئے۔
The three sons of Imam Sayyid Ali Khamenei spotted at the Musalla in Iran's capital, Tehran. pic.twitter.com/yg1P1A3W6P
— Iran Screenshot (@iranscreenshot) July 5, 2026
خیال رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے 4 افراد کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے تین بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔
تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ نماز جنازہ میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔