کیا جنت مرزا نئی فلم بنانے والی ہیں؟ معروف فلم ساز بتا دیا

کیا جنت مرزا نئی فلم بنانے والی ہیں؟ معروف فلم ساز بتا دیا
کیپشن: jannat mirza
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)معروف فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی خواہش ہی نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں معروف فلم ساز سید نور نے ایک بوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے اور اس فلم کی ناکامیابی پر کھل کر بات کی۔

سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کے کروڑوں فالوورز ہیں اور وہ اچھی ٹک ٹاکر ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے، مجھے ایسا لگا تھا کہ اگر میں کروڑوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو فلمی ہیروئن کاسٹ کروں گا تو ان کے لاکھوں فالوورز تو فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور جنت مرزا کے فالوورز فلم دیکھنے نہیں آئے۔

معروف فلم ساز نے جنت مرزا کی تعریف میں کہا کہ جنت مرزا ایک اچھے خاندان کی پڑھی لکھی بچی ہے لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے، اس لیے بھی ان کی فلم نہیں چلی۔

جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، ان کے کروڑوں فالوورز ہیں، اس لیے انہیں فلم میں کام کرکے مزہ بھی نہیں آیا اور ان کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز تھی۔

سید نور نے یہ دعویٰ  کیا کہ اس فلم میں جنت مرزا کو بولڈ مناظر میں بھی نہیں دکھایا، کیوں کہ میں پہلے ہی ٹک ٹاکر کی فیملی سے وعدہ کر چکا تھا کہ اس فلم میں جنت مرزا کے بولڈ مناظر نہیں فلمائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سید نور نے جنت مرزا کے ہمراہ 2022 میں پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی تھی، جس میں صائمہ نور نے ٹک ٹاکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

جنت مرزا کی مذکورہ پہلی فلم تھی، اس کے بعد وہ فلموں میں نظر نہیں آئیں اور ان کی پہلی فلم نے کوئی خاص کمائی بھی نہیں کی تھی۔

Watch Live Public News