ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025، پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی

ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025، پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی
کیپشن: ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025، پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 31-26 مئی 2025 کو ہوا۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

 اس چیمپئن شپ میں پانچ کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا۔ چیمپئن شپ میں 11 مختلف ممالک، جس میں پاکستان، تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، انڈیا، ساؤتھ کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب شامل تھے۔

پاکستان ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ  10 گولڈ، 3 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔جس میں پاکستان آرمی نے 9 گولڈ، 2 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا۔

Watch Live Public News