بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف
کیپشن: بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

ویب ڈیسک: پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا۔

واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہے۔بھارت کا اعلیٰ سطحی وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے۔بھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی ساکھ بہتر کی جائے مگر وفد گانے گا رہا ہے۔عوامی ٹیکس کا پیسہ ملک کیلئے ہوتا ہے مگر غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ مودی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ مودی سرکار کے نمائندے دنیا بھر میں سرکار چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں۔مودی سرکار کی نااہلی کے باعث پہلگام کے متاثرین انصاف کی حصولی سے محروم ہیں۔  بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائیگی۔

Watch Live Public News