ویب ڈیسک:کراچی کی عوام کے لئے ریلیف، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی اور باقی ملک کے لئے مہنگی، کراچی کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.99 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی۔
کراچی کے سوا باقی ملک کے لئے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، کراچی کے صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا، نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے ای کیلئے بجلی مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی ہوئی۔
کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی،باقی ملک کے لیےاپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔
