شملہ معاہدہ ختم ہوگیا،ایل او سی  اب سیز فائر لائن ہے،وزیر دفاع

شملہ معاہدہ ختم ہوگیا،ایل او سی  اب سیز فائر لائن ہے،وزیر دفاع

(ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، لائن آف کنٹرول  اب سیز فائر لائن ہے۔

نجی ٹی وی   سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہوگئی، معاہدے کی تمام شقیں ختم ہوگئیں، ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آگئے ہیں، جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   1948ء کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، سیز فائر لائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہوجائے گا، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں کوئی تیسرا فریق نہیں۔

وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہوسکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

Watch Live Public News