قومی اسمبلی کے 16ویں اجلاس میں صرف 14 فیصد ارکان کی مکمل حاضری

قومی اسمبلی کے 16ویں اجلاس میں صرف 14 فیصد ارکان کی مکمل حاضری

(ویب ڈیسک ) فافن نے قومی اسمبلی کے 16ویں اجلاس سے متعلق حاضری کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے صرف ایک نشست میں شرکت کی۔قائد حزب اختلاف صرف 2اجلاسوں میں شریک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  صرف 45 ارکان یعنی 14 فیصد نے تمام 13 نشستوں میں شرکت کی۔جبکہ 27 ارکان نے کسی ایک اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی نشست میں 237 ارکان شریک ہوئے۔جو سب سے زیادہ تھی جبکہ آخری نشست میں یہ تعداد صرف 174 رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 86 فیصد ارکان نے کم از کم ایک نشست میں غیر حاضری یقینی بنائی۔جن میں سے نصف سے زائد نے بغیر کسی رخصت کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے چار وفاقی وزرا نے مکمل حاضری یقینی بنائی،جبکہ وزرائے مملکت میں سے تین نے 13 میں سے 10 نشستوں میں شرکت کی۔

فافن کی اس رپورٹ نے ایوان کی سنجیدگی پر کئی سوالات اٹھادیے۔

Watch Live Public News