ویب ڈیسک: بیلا روس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آمد ، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے، بیلاروس ایئر فورس کمانڈر کی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

بیلاروس نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی، بیلاروس نے PAF سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے ایئر چیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی، دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔