بانی کی بجٹ پر ہدایات، تحریک کا آغازکرنے جارہے ہیں: علی امین گنڈا پور

 بانی کی بجٹ پر ہدایات، تحریک کا آغازکرنے جارہے ہیں: علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور کی میڈیا سے گفتگو، کہا بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی ہے، ہم نے معاشی ٹیم کی ملاقات کا پہلے بھی کہا تھا، معاشی ٹیم کو ملاقات نہیں دی جارہی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی نے بجٹ پر کچھ ہدایات دی ہیں، ہم نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر کام کرنا ہے، ہم ڈائریکٹ فنڈ نہیں دینگے ہم اسکیمز دینگے، افسوس ناک بات ہے آج پراسیکیوشن نے ڈرامے بازی کی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج مشکل سے تاریخ ملی تھی، ہمیں اب عدلیہ سے کوئی امید نہیں۔

ہمارے پاس آئینی راستہ ہے وہ احتجاج کا راستہ ہے، ہمیں اب ایک تحریک کی طرف جانا ہے اور اپنا حق حاصل کرنا ہے، بانی نے کہا انہیں فخر ہے قوم جاگ گئی ہے، ہم نے جتنے بھی احتجاج کئے لوگ ہمارے ساتھ نکلے ہیں، ہم پر گولیاں چلائی گئیں لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔

ہمارے بجٹ کا آغاز قرضوں سے ہوتا ہے، انہوں نے باریاں لیکر ملک کو تباہ کردیا ہے، ترمیمیں کرکے انہوں نے اس ملک میں کچھ نہیں چھوڑا ہے، بےغیرتی کی انتہا ہے بشری بی بی کو 14 ماہ سے نظر بند کیا ہوا ہے، سیاسی انتقام ہوتے رہے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ایسا کہیں نہیں ہوا۔

ہمارے ورکر اور پارٹی لیڈر آج بھی جیلوں میں ہیں، ہم غلامی برداشت نہیں کرینگے، ہم نے بڑا برداشت کیا عدلیہ اور نظام سے مایوس ہوگئے ہیں، ہم سڑکوں پر نکلیں گے اپنا حق لیکر رہینگے، ہمارا لیڈر قوم کیلئے جیل میں ہے، ہر اندھیری رات کے بعد سویرا ہوتا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ   بجٹ ٹیکس فری کررہے ہیں ڈویلپمنٹ پر کام کرینگے، بانی نے واضع طور پر کہا ہے پاکستان کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں، ایک ہے اسٹیبلشمنٹ ایک ہے دھوکہ اور فراڈ۔

Watch Live Public News