بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں

بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں

ویب ڈیسک:معاون خصوصی برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں،  ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات، بلاک چین ضابطہ کاری، اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیرِ مملکت نے سینیٹر سنتھیا لومِس سے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر سنتھیا لومِس بٹ کوائن ایکٹ کی شریک کفیل ہیں، یہ قانون بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو اثاثہ قرار دینے کی کوشش ہے، سینیٹر لومِس امریکہ میں کرپٹو قانون سازی کی ایک نمایاں وکیل ہیں۔

بلال بن ثاقب نے  سینیٹر بل ہیگریٹی سے بھی ملاقات کی،سینیٹر بل ہیگریٹی سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے رکن اور جدید ضابطہ جاتی ماحول کے حامی ہیں، بلال بن ثاقب نے سینیٹر رک اسکاٹ سے ملاقات کی سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقات کی۔

بلال بن ثاقب نے کانگریس اراکین سینیٹر ٹیڈ کروز، ٹروئے ڈاؤننگ ریان زِنکے، رک میک کورمِک، اور ڈیرک وین آرڈن کے ساتھ ملاقاتیں کیں، وزیرِ مملکت نے وائٹ ہاؤس کے ایسوسی ایٹ کاؤنسل کیون کلائن اور اوگونّا ایزے سے بھی ملاقات کی۔

بلال ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں ریگولیشن، اختراع، اور مالیاتی شمولیت کے سلسلے میں رہنماؤں کے طریقہ کار کا مطالعہ کر رہا ہے ۔

دورے کا ایک مقصد پاکستان کی اپنی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، ان ملاقاتوں نے عالمی سطح پر قریبی ہم آہنگی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

Watch Live Public News