ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم مینا خان کو سرکاری دورے کے لیے بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔
عدالت نے وزیر تعلیم کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ مینا خان کا نام عارضی طور پر پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے خارج کیا جائے تاکہ وہ سرکاری دورے پر روانہ ہو سکیں۔
عدالتی حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اجازت صرف سرکاری دورے کے لیے دی گئی ہے اور درخواست گزار اس فیصلے کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔
عدالت نے فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر تعلیم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کے پاس جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔