(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ 27جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشتیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاذ کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ کا تقاضا ہے کہ جو لوگ یہ مطالبہ کر ہے ہیں وہ اسکو 24جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو یہ فیصلہ کرنے دیں اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنے دیں، یہ جمہوری سوچ ہو گی، ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ شہر و تحصیل سے کشمیر اسملی کی ایک سالم سیٹ ہے اور پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشتیں ہیں باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کےحلقے پھیلے ہوئے ہیں ، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 1947 میں مہاجر 2لاکھ سے زائد جانوں کی قر بانی دیکر سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر بسے ، لاکھوں عصمتیں لٹیں ، ہزاروں بیٹیاں اغوا ہوئیں ، آپ کس طرح ن مہاجروں کو انکے حق سے محروم کر سکتے ہیں ۔