(ویب ڈیسک ) میٹا کی جانب سے انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایک آپشنل سبسکرپشن سروس ہے ، جس میں صارفین کو ایسے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائے گی جو انہیں فری ورژن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس سروس میں مواد کی تیاری اور پرسنلائزیشن ٹولز پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انسٹا گرام کے مطابق اس سروس کو صارفین کو اپنے تاثرات کے اظہار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور وہ دیگر افراد سے جڑ سکیں گے جبکہ ایپ میں اپنے تجربے کو کسٹمائز کرسکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹا گرام کا اسٹینڈرڈ ورژن بدستور تمام صارفین کے لیے مفت ہوگا۔ یہ آپشنل سبسکرپشن سروس ہے اور ایسے افراد کے لیے ہے جو زیادہ کنٹرول، پرسنلائزیشن آپشنز، خصوصی ٹولز اور اپنے مواد کے بارے میں زیادہ تفصیلات چاہتے ہیں۔

انسٹاگرام پلس سبسکرپشن سروس میں پوسٹ کی جانے والی اسٹوری 24 کی بجائے 48 گھنٹوں تک دیکھی جاسکے گی۔ اسٹوری اسپاٹ لائٹ میں اسٹوریز فرینڈز کو نظر آئیں گی جبکہ صارفین انیمیٹڈ ری ایکشنز بھیج سکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین کو نئے اینالیٹیکس اور ویونگ فیچرز بھی دستیاب ہوں گے جبکہ صارفین اسٹوریز کو ایسے دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد کو علم نہیں ہوگا۔
خیالرہے کہ میٹا نے انسٹا گرام پلس کی آزمائش مئی 2026 میں شروع کی تھی اور اب اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔