پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بھارت کے بے بنیاد بیانات کو  مسترد کر دیا

پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بھارت کے بے بنیاد بیانات کو  مسترد کر دیا

(ویب ڈیسک) پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بھارت کے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ  بھارتی الزامات جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔جموں و کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ایک متنازع خطہ ہے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور استصوابِ رائے میں ہی مضمر ہے۔ 

طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ مبذول کرائی ہے، بھارتی افواج کو حاصل استثنیٰ کو ریاستی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔

پاکستان  نے بھارت سے 5 اگست 2019 کے بعد کیے گئے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی مبصرین، انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی میڈیا کو رسائی دی جائے، کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے  اوربھارت مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں سے انخلا یقینی بنائے۔

Watch Live Public News