” کرپٹ ٹولہ وزیراعظم کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا“

” کرپٹ ٹولہ وزیراعظم کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا“

لاہور(پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب جب مخالفین نے عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کی کپتان ڈٹ کر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ سامنے آیا اور میدان مارا۔

فردوس عاشق اعوان کا پنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ قوم سے خطاب میں کپتان نے عوام کا اعتماد حاصل کر لیا۔ پیسے کے زور پر سینیٹ کی ایک سیٹ جیتنے والا کرپٹ ٹولہ تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کپتان نے حقیقی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ ہوس اقتدار سے آزاد، سچا، نڈر اور بہادر لیڈر روایتی کرپٹ سیاستدانوں کو کسی طور قبول نہیں لیکن تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے مقصد کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔