پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے بننے سنورنے پر پابندی عائد

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے بننے سنورنے پر پابندی عائد
پشاور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں طلبہ و طالبات کے لباس کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سادگی کو پابندی سے اپنایا جائے۔ جس سے ایک طرف ملبوسات کے حوالے سے مقابلہ بازی کم ہو گی جبکہ ساتھ ہی ساتھ احساس کمتری بھی ختم ہو گا۔جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق بنائو سنگھار اور دلکش لباس پہننے سمیت کسی بھی طرح کی غیر ضروری نمائش نہ ہو گی۔ طلبہ کو سادہ اور پُر وقار لباس پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ طالبات سفید شلوار کے ساتھ اوور آل پہن سکیں گی۔قبل ازیں ہزار یونیورسٹی اور چارسدہ یونیورسٹی کی جانب سے بھی ملبوسات کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔