گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے

گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے
کیپشن: گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے

ویب ڈیسک: گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے جہاں گوادر سربندن کے اسپتالوں میں ڈائریا اور نمونیہ کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد ایک طرف بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جس کے باعث شہر میں ڈائریا اور نمونیہ سمیت مختلف امراض پھیلنے لگے۔ 

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے نامناسب نظام کے باعث برساتی اور نالے کے پانی نے اکثر مقامات پر واٹر سپلائی کی لائنوں کو متاثر کیا ہے جب کہ  آلودہ پانی کے استعمال سے امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

گوادر میں پہلے سے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، سیلابی صورتحال کے بعد پاک آرمی اور  پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے انڈس اسپتال انتظامیہ نے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرین کی سہولت کے لیےگوادر سربندن کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

طبی ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانب سے صحت کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو بارشوں سے شدید متاثرہ ضلع گوادر میں بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News