الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق   الیکشن کمیشن آف پاکستان   سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں   کے معاملے پر   الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا،  اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کمیشن کے چاروں ممبران اورسیکرٹری الیکشن کمیشن شرکت کرینگے۔

ذرائع الیکشن کمیشن  کے مطابق  دیگرپارلیمانی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کےحوالےسے درخواستوں کاجائزہ جاری ہے، الیکشن کمیشن کےلاء ونگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم پرکام شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  سنی اتحادکونسل کی قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی 23 مخصوص نشستیں کس تناسب سے تقسیم کی جائیں ،فیصلہ کمیشن کرےگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ  لاء ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل کمیشن کے سامنے رکھے گا۔

Watch Live Public News