رمضان نگہبان ریلیف پیکج ،عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع

رمضان نگہبان ریلیف پیکج ،عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع
کیپشن: رمضان نگہبان ریلیف پیکج ،عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب کے عوام کے لئے بڑے تحفے کی تقسیم کا آغاز،رمضان نگہبان ریلیف پیکج ، آپ کا حق آپ کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت رمضان پیکج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس  ہوا۔

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم پر وزیراعلی کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، لائیوڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے،ہیلپ لائن قائم کردی گئی جس کا باضابطہ آغاز کل ہوگا۔ 

اجلاس میں کہا گیا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے مستحقین شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے رمضان پیکج کی اشیاءکا اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی،رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی تقسیم کے لئے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کیاجارہا ہے،رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا باضابطہ آغاز 2ر مضان سے ہوگا، 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔تاریخ میں پہلی باررمضان پیکج ہر مستحق کے گھر پر پہنچایا جا رہا ہے۔

@pml.n.official1

‏رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب کے عوام کے لئے بڑے تحفے کی تقسیم کا آغاز رمضان نگہبان ریلیف پیکج، آپ کا حق آپ کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت رمضان پیکج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس ‏رمضان پیکج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، اجلاس کو بریفنگ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم پر وزیر اعلیٰ کو حکام کی بریفنگ

♬ original sound - PMLN OFFICIAL