نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اہم احکامات جاری کردیے

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اہم احکامات جاری کردیے
کیپشن: Malik Shehzad Ahmad Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا پنجاب میں 14لاکھ کیسز ہیں ان کو نمٹانے میں سب کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں وکلا آزاد عدلیہ آئین اور قانون کی حکمرانی میں مؤثر کردار ہے، 5فیصد وکلا یا ان کے بھیس میں جو بار میں لوگ ہیں ان کی وجہ سے سب بدنام ہیں۔

ملک کے حالات آپ سب کے سامنے ہیں،موجودہ حالات میں   عدلیہ اور  وکلا ہی سب کی امید ہیں، ججز بغیر کسی لالچ اور خوف کے فیصلہ جاری کریں،ماتحت عدلیہ کے ججز چیمبر کے بجائے کورٹ روم میں بیٹھنے کو ترجیح دیں،اللہ پاک نے جس مقام پر پہنچایا اللہ کا شکر گزار ہوں،میں سمجھتا ہوں کہ ادارے کی بہتری کے لیے ماتحت عدلیہ کا کردار بہت اہم ہے۔

ماتحت عدلیہ کے ججز  جتنا کام کرتے ہیں، دوسرے اداروں کے لوگ نہیں کرتے،مجھے دو، تین ممالک کے عدالتی نظام کو دیکھنے کا موقع ملا، ہانگ کانگ کی سپریم کورٹ میں کل 70 کیس تھے،ہمارے ججز کے پاس ان کی کپیسٹی سے 5 گناہ زیادہ کیس ہوتے ہیں،ماتحت عدلیہ کے ججز میں سے   چند ایسے لوگ ہیں جن کی اصلاح کی انتہائی ضرورت ہے،ماتحت عدلیہ میں 700ججز کی کمی ہے اس کے باوجود ججز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

  نامزد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ اس ملک کی بہتری کے لیے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں،بطور چیف جسٹس ادارے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

Watch Live Public News