پنجاب کابینہ فائنل،پنجاب  کی نئی کابینہ کل حلف  لے گی

پنجاب کابینہ فائنل،پنجاب  کی نئی کابینہ کل حلف  لے گی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا  ہے کہ   پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل شام چار بجے ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق   پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری نواز شریف نے دی، پنجاب کابینہ میں 25وزراء ،معاونین خصوصی حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ خان، پرویز رشید شامل ہونگے،  خواجہ عمران نذیز خواجہ سلمان رفیق،  صہیب بھرت پنجاب کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق   پنجاب کابینہ میں فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق حیات، شیر علی گورچانی ،میاں  مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین  بھی شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق ، آئی پی پی کے ممبرزکو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ،عظمی بخاری وزیراطلاعات ،مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی وترقیات کی وزارت دی جائے گی۔

پشاور کابینہ

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے   نامزد وزراء کل حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل ساڑھے چھ بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، حلف کے لئے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے، تقریب میں 120 سے زیادہ مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔

ذرائع کے مطابق    حلف اٹھانے والوں میں ظاہر شاہ طورو ، عاقب اللہ اور مینا خان  شامل ہیں ، ارشد ایوب خان،شکیل خان،محمد سجاد اور فضل حکیم بھی حلف اٹھائیں گے،خلیق الرحمان اور فضل شکور بھی حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بیرسٹر محمد علی سیف اور تیمور جھگڑا کو مشیر مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔