رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پرلگ گئے،عوام کی پہنچ سےدور

رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پرلگ گئے،عوام کی پہنچ سےدور
کیپشن: رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پرلگ گئے،عوام کی پہنچ سےدور

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ،شہریوں کی پہنچ سے دورہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی جاگ گئے،قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کا فیصلہ لیا۔صوبائی مینجمنٹ سروس گریڈ 17 کے  افسران کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔متعلقہ افسران کی خدمات تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی گئی۔

ضلع شرقی ، غربی ، وسطی ، جنوبی ،کیماڑی ،ملیر اور کورنگی میں 11 افسران قیمتوں کو کنٹرول کرنے لیے متحرک رہیں گے۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ کریں گے۔اس ضمن میں کمشنر کراچی نے حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

Watch Live Public News