ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) چیمپئنزٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر اہم بھارت شخصیت پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام کرکٹ بورڈز کو دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا خصوصی چارٹرڈ طیارے سے لاہور پہنچے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کا میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،زمبابوے اور نیوزی لینڈ بورڈ حکام بھی چئیرمین باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی نےمخلتف کرکٹ بورڈز کےحکام کو مدعو کیا ہے۔
دوسری جانب بھارت پہلے ہی چیمپئنزٹرافی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آج ہونے والا سیمی فائنل پاکستان میں کھیلا جانے والا آخری میچ ہوگا اور اب چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔