چولستان : جھگی کو آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

چولستان : جھگی کو آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

(ویب ڈیسک ) ہلاک بچوں کی میتیں راجن پور جبکہ زخمی خاتون کو لیاقت پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چولستان میں جھگی کو آگ لگ گئی۔ پولیس  کے مطابق چولستان کے علاقہ قاسم والا میں جھگی کو آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق  جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چائے بناتے ہوئےاچانک جھگی میں آگ بھڑک اٹھی جہاں پر گنے کے خشک چھلکے بھی پڑے تھے۔

متاثرہ فیملی کا تعلق راجن پور سے ہے۔ ہلاک بچوں کی میتیں راجن پور جبکہ زخمی خاتون کو لیاقت پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  متاثرہ فیملی محمد بلال نامی زمیندار کے ملازم تھے۔ گنے کی فصل کیساتھ جھونپڑی بناکر رہائش پذیر تھے۔

Watch Live Public News