عرب ممالک کو گوشت کی برآمدات معطل ہونے سے پاکستان میں مٹن اور بیف سستا ہونے کا امکان

عرب ممالک کو گوشت کی برآمدات معطل ہونے سے پاکستان میں مٹن اور بیف سستا ہونے کا امکان
کیپشن: عرب ممالک کو گوشت کی برآمدات معطل ہونے سے پاکستان میں مٹن اور بیف سستا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: لاہور: عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کو پانچ روز گزرنے کے بعد پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں۔

برآمدات رکنے سے گوشت کے تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ مقامی منڈی میں سپلائی بڑھنے کے باعث مٹن کی قیمت میں 800 روپے اور بیف میں 500 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عرب ممالک کو سپلائی نہ ہونے سے ملک میں گوشت کی دستیابی بڑھ سکتی ہے، تاہم لاہور اور کراچی کے بعض ہول سیل ڈیلرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں بکرے کا گوشت 2600 سے 3000 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1200 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

برآمد کنندگان کے مطابق راستوں کی بندش سے تیار مال خراب ہونے کا خطرہ ہے جس سے تاجروں کے ساتھ ساتھ ملکی زرمبادلہ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Watch Live Public News