ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو کمیٹی میں شامل کر لیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق پہلے ہی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جبکہ سابق امپائر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نئے اراکین کو شامل کرتے ہوئے پی سی بی کی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت سے قومی ٹیم کے انتخابی عمل میں بہتری کی توقع ہے۔