ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2,800 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپےکا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,401 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے رہ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 28 ڈالر کمی کے بعد 5,144 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔