(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے طول کی صورت میں امریکہ اور دیگر ممالک سے ایندھن منگوایا جائے گا ، لانگ روٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریبا ایک ماہ ضرورت کی ایندھن مصنوعات موجود ہیں ، پاکستان میں ایک ماہ کا تیار ایندھن اور دس دن سے زائد کا کروڈ موجود ہے ۔
پاکستان نے مستقبل میں ضروریات پیش نظر پلان پر کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے ریڈ سی کے ذریعے ایندھن لانے کا خواہاں ہے۔ ایندھن کے لیے تمام آپشنز پر غور جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ کے تناظر میں قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جنگ کے طول کی صورت میں امریکہ اور دیگر ممالک سے ایندھن منگوایا جائے گا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ لانگ روٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ صورتحال میں کنڈیسنٹ ایکسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے ۔