آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ میں خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے گئے، ایران کا دعویٰ

آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ میں خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے گئے، ایران کا دعویٰ
کیپشن: آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ میں خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے گئے، ایران کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشنوعدہ صادق 4‘ کے دوران اسرائیل پرخرمشہر-4 اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے میزائلوں نے تل ابیب کے مرکزی علاقے، بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی فضائیہ کے 27ویں اسکواڈرن کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

خرمشہر-4 میزائل تقریباً 13 میٹر طویل اور 30 ٹن وزنی ہے اور ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار آواز کی رفتار سے تقریباً 16 گنا تک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ہدف تک پہنچنے کا وقت 10 سے 12 منٹ رہ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس میزائل کا وارہیڈ ایران کے جدید منوورایبل ری انٹری وہیکلز (MaRV) میں شمار ہوتا ہے، جو دورانِ پرواز سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News