ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت انگلیںڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےبھارت نے مقرر 20 اوورز میں 254 رنز بنائے۔بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار 89 رنز بنائے۔ دوسرے اوور ابھیشک شرما 7 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
فل جیکس نے سنجو سیمسن کی 89 رنز کی دھواں دار اننگز کا خاتمہ 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر کردیا، سیمسن نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 8 چوکے اور 7 بلند وبالا چھکے لگائے۔ بھارتی کپتان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 43 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 246 رنز تک بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز بنائے ۔
بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔