سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی مشنز 24 گھنٹے متحرک، شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی مشنز 24 گھنٹے متحرک، شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
کیپشن: سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی مشنز 24 گھنٹے متحرک، شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصلیٹ جدہ 24 گھنٹے شہریوں کی مدد کے لیے فعال ہیں۔

ترجمان کے مطابق عمرہ زائرین اور دیگر پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارتی مشنز کے قائم کردہ خصوصی ہیلپ ڈیسک سے فوری معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوراً سفارتخانے یا قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے نئی سفری و حفاظتی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو محتاط رہنے، سعودی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے، غیر مصدقہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے اور فضائی سفر سے قبل پرواز کا شیڈول ضرور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا تبادلہ اور خطے میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Watch Live Public News