بیرونی سازش معاملہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

بیرونی سازش معاملہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بیرون ملک سازش نہیں ہوئی، جب اپنے اتحادی چھوڑ گئے اس وقت آپ کو یاد آیا کہ بیرونی سازش ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا ، مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ کمیشن شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا، وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کےدورحکومت میں لوٹ مارکا بازارگرم تھا، افسران کے ذریعے پیسے کمائے گئے، سب تفصیل آچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح شام بیرون ملک سازش کا تماشا فرح گوگی بچاؤ تحریک ہے، آپ قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔