دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچ کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرنے کا امکان ہے ، نریندرا مودی اسٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کے لحاظ سےکرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی ہے، اسٹیڈیم میں 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں شیڈولڈ ہے جبکہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت کے لیگ میچز کیلئے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا ۔ گوہاٹی، حیدر آباد ناگپور، بنگلور اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ، راجکوٹ، ممبئی، دہلی، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا بھی امکان ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوم ایڈوانٹیج کیلئے بھارتی ٹیم کیلئے سلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، انگلینڈ، اور ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے ۔