پنجاب کابینہ کا تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کا تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب کابینہ کی جانب سے پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کابینہ کی جانب سے پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔ محکموں کے لئے ای فائلنگ سسٹم اپنانے کے لئے 15مئی تک کی مدت نافذ العمل ہوگی ۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کابینہ نے محکموں میں پیپر لیس سسٹم متعارف کرانے پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری عملدرآمد اور چیئرمین پنجاب ا نفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو مبارکباد دی۔ پنجاب کابینہ نے گلگت بلتستان او رآزاد کشمیر کے ذہین طلباو طالبات ک و لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے پنجاب حکومت کے پاس موجود لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو دینے کی منظوری دے دی۔ اپنجاب کابینہ نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے لواحقین کے لئے 15لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی بھی منظوری دی۔ پنجاب پولیس (منسٹریل پوسٹس) رولز 2017 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور این جی او”تارے زمین پر“ ٹرسٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور مفاہمتی یادداشت کاجائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 11 ویں، 12ویں، 13 ویں اور 14 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈڈویلپمنٹ کے دوسرے اور تیسرے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے پہلے اور دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔