اب اوور بلنگ کرنے پر ہوگی 3 سال کی سزا

اب اوور بلنگ کرنے پر ہوگی 3 سال کی سزا

(ویب ڈیسک )   نیپرا نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے   کہ   نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایف آئی اے کی بلاوجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے ہیں، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا، افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔