ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے اتوار کی شب نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر کے سیکٹرز میں پاکستانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور سخت جواب دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت دیگر اقدامات پر پاکستان کی طرف سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔